Aug ۲۸, ۲۰۱۶ ۱۵:۰۱ Asia/Tehran
  • محمد عبدالسلام: تحریک انصاراللہ سعودی عرب او دوسرے دشمنوں کے حملوں کے مقابلے میں اپنے ہتھیار نہیں ڈالے گی۔
    محمد عبدالسلام: تحریک انصاراللہ سعودی عرب او دوسرے دشمنوں کے حملوں کے مقابلے میں اپنے ہتھیار نہیں ڈالے گی۔

یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ نے اس ملک کے بحران کے حل سے متعلق امریکی وزیر خارجہ کی تجویز مسترد کر دی ہے۔

پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق، یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے یمن کے بحران کے حل سے متعلق امریکی وزیر خارجہ جان کیری کی تجویز کو مسترد کرتے ہو‏ئے کہا ہے کہ تحریک انصاراللہ سعودی عرب او دوسرے دشمنوں کے حملوں کے مقابلے میں اپنے ہتھیار نہیں ڈالے گی۔ محمد عبدالسلام نے مزید کہا کہ یمن کے خلاف جارحیت کرنے والا دشمن یمنی مجاہدین کے ہتھے چڑھ جائے گا۔
واضح رہے کہ امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے گزشتہ جمعرات کے دن، سعودی عرب کے شہر جدہ میں ایک اجلاس میں خلیج فارس تعاون کونسل کے رکن ممالک اور برطانیہ کے وزرائے خارجہ کے ساتھ ملاقات کے بعد یمن میں متحدہ قومی حکومت کی تشکیل کے مقصد سے یمن کا بحران حل کرنے کے لئے ایک تجویز پیش کی۔ امریکی وزیر خارجہ نے متحدہ قومی حکومت کی تشکیل سے متعلق اپنی تجویز میں کہا ہے کہ یمن کی فوج اور عوامی تحریک انصاراللہ کے میزائل سعودی عرب، خطے اور امریکہ کے لئے خطرہ ہیں۔

 یہ الزامات ایسی حالت میں لگائے جا رہے ہیں کہ جب امریکی وزارت جنگ، پینٹاگون نے گزشتہ منگل کے دن کہا تھا کہ امریکی وزارت خارجہ نے ایک ارب ڈالر سے زیادہ کی مالیت کا فوجی سازوسامان سعودی عرب کے ہاتھ فروخت کرنے کی موافقت کی ہے۔ امریکہ نے ایسی حالت میں یمن کے بحران کے حل کی تجویز پیش کی ہے کہ جب سعودی اتحاد یمن پر اپنی بمباری مسلسل جاری رکھے ہوئے ہے۔

 

ٹیگس