Aug ۳۰, ۲۰۱۶ ۱۴:۳۹ Asia/Tehran
  • پی کے کے کے ٹھکانوں پر ترکی کے لڑاکا طیاروں کا حملہ
    پی کے کے کے ٹھکانوں پر ترکی کے لڑاکا طیاروں کا حملہ

ترکی کے لڑاکا طیاروں نے شمالی عراق میں پی کے کے کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔

ٹرینڈ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے چار لڑاکا طیاروں نے پیر کی سہ پہر عراق کے اواسن باسیان علاقے میں پی کے کے کے ٹھکانوں پر بمباری کی۔ ترکی کی فوج کے مطابق اس حملے میں ہونے والے جانی نقصان کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔

واضح رہے کہ جولائی سنہ دو ہزار پندرہ میں ترکی کے فوجیوں اور پی کے کے کے درمیان جھڑپوں کے از سر نو آغاز کے بعد سے اب تک ترکی کے چھ سو فوجی اور پی کے کے کے سات ہزار سے زیادہ جنگجو ہلاک ہوچکے ہیں۔

 

ٹیگس