Sep ۱۸, ۲۰۱۶ ۱۱:۳۷ Asia/Tehran
  • سعودی عرب کے بمبار طیاروں نے باقم شہر پر شدید بمباری کی جس سے اس علاقے کے رہائشی علاقوں اور بنیادی تنصیبات کو شدید نقصان پہنچا۔
    سعودی عرب کے بمبار طیاروں نے باقم شہر پر شدید بمباری کی جس سے اس علاقے کے رہائشی علاقوں اور بنیادی تنصیبات کو شدید نقصان پہنچا۔

سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے ہفتے کے روز بھی یمن کے مختلف علاقوں پر ہوائی حملوں کا سلسلہ جاری رکھا۔

العالم کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے ہفتے کے روز یمن کے شمالی صوبے صعدہ کے مختلف علاقوں پر چھے مرتبہ بمباری کی جس کے نتیجے میں ان علاقوں کو شدید نقصان پہنچا۔

المسیرہ ٹی وی نے بھی رپورٹ دی ہے کہ سعودی عرب کے بمبار طیاروں نے باقم شہر پر شدید بمباری کی جس سے اس علاقے کے رہائشی علاقوں اور بنیادی تنصیبات کو شدید نقصان پہنچا۔

دوسری جانب یمنی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے یمن کے شمالی سرحدی علاقوں میں اور سعودی عرب کے صوبہ عسیر کے الشبکہ اڈے کے قریب کارروائی کرتے ہوئے سعودی عرب کا ایک ٹینک تباہ کر دیا۔

ٹیگس