Oct ۰۴, ۲۰۱۶ ۱۰:۰۶ Asia/Tehran
  • یمن کے سابق صدر،علی عبداللہ صالح
    یمن کے سابق صدر،علی عبداللہ صالح

یمن کے سابق صدر علی عبداللہ صالح نے یمن کے نہتے اور مظلوم عوام کے قتل عام اور بربریت کے باعث، سعودی عرب پر مقدمہ چلائےجانے کا مطالبہ کیا ہے-

ارنا کی رپورٹ کے مطابق یمن کے سابق صدرعلی عبداللہ صالح نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ سعودی عرب یمن کے عوام کا تاریخی دشمن ہے کہا کہ یمنی عوام کو، ان افراد سے جنہوں نے ان کے ملک کے خلاف جارحیت کی ہے اور ان پر وحشیانہ حملے کرکے ان کے مردوں، عورتوں اور بچوں کو خاک و خون میں غلطاں کیا ہے، انتقام لینا چاہئے-

یمن کے سابق صدر نے اسی طرح، یمن کی اعلی سیاسی کونسل کی جانب سے قومی نجات حکومت کی تشکیل کے لئے "عبدالعزیز بن حبتور" کے تعین کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ یہ اقدام جہاں قومی اداروں کا شیرازہ بکھرنے سے روکنے کے لئے ضروری تھا وہیں اس اقدام سے ایک پرامن راہ حل کے حصول اور مذاکرات کےعمل کی شایان شان کامیابی میں بھی مدد ملے گی-

تحریک انصاراللہ نے بحران یمن کے حل کے تعلق سے مذاکرات کے تعطل سے نکلنے کے لئے عبدالعزیز بن حبتور کو قومی نجات حکومت کی تشکیل کے لئے متعین کیا ہے-

 

ٹیگس