Nov ۱۱, ۲۰۱۶ ۰۸:۴۶ Asia/Tehran
  • عراق سے داعش کا خاتمہ کرنے کے لئے عراقی عوام کا اتحاد

عراق کے وزیراعظم نے کہا ہے کہ عراقی قوم نے اپنے ملک سے داعش دہشت گرد گروہ کا صفایا کرنے کا تہہہ کر رکھا ہے۔

عراق کے وزیراعظم حیدرالعبادی نے ایک بیان میں تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ عراقی عوام، داعش دہشت گرد گروہ کا قلع قمع کرنے کے لئے پوری طرح سے متحد ہیں اور وہ دہشت گردوں کے خلاف محاذ پر ایک ساتھ ہیں۔

انھوں نے موصل کی جلد سے جلد آزادی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے صوبے نینوا کے مقامی حکام سے کہا کہ وہ آزاد کرائے جانے والے علاقوں کا دورہ کریں۔ حیدر العبادی نے داعش دہشت گرد گروہ کے مقابلے میں عراقی فوج، عوامی رضاکار فورس الحشدالشعبی اور کرد پیشمرگہ ملیشیا کے درمیان پائے جانے والے اتحاد کی قدردانی کی۔

عراق کے وزیراعظم نے شمالی عراق میں ترک فوج کی موجودگی کو بھی ناقابل قبول قرار دیا اور کہا کہ ترکی کے فوجیوں کو بہر صورت عراق سے واپس جانا ہو گا۔ عراقی کے وزیراعظم نے اپنے ملک کی مسلح افواج کے بارے میں ایمنسٹی انٹرنیشنل کی اس رپورٹ پربھی تنقید کی کہ جس میں اس نے عراق کے سیکورٹی اہلکاروں پرموصل کے جنوب میں لوگوں کو ایذائیں پہنچانے کا الزام عائد کیاتھا۔

واضح رہے کہ عراقی فوج اورعوامی رضارکار فورس نیز کرد پیشمرگہ ملیشیا نے تین ہفتے قبل موصل کو آزاد کرانے کے لئے وسیع پیمانے پرکارروائیاں شروع کی ہیں جن میں اب تک داعش دہشت گرد گروہ کو بھاری نقصان پہنچنے کے علاوہ کئی علاقوں کو آزاد کرایا جا چکا ہے۔

ٹیگس