Nov ۱۲, ۲۰۱۶ ۰۸:۳۵ Asia/Tehran
  • یمن پر سعودی عرب کی جارحیت کے نتیجے میں اس ملک کی اسّی فیصد سے زیادہ بنیادی تنصیبات تباہ ہوگئی ہیں۔
    یمن پر سعودی عرب کی جارحیت کے نتیجے میں اس ملک کی اسّی فیصد سے زیادہ بنیادی تنصیبات تباہ ہوگئی ہیں۔

یمن کے مختلف علاقوں پر سعودی عرب کی جارحیت بدستور جاری ہے جس میں مزید متعدد افراد شہید و زخمی ہو گئے ہیں۔

لبنان کے المیادین ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے جمعے کی شام مغربی یمن کے صوبے حدیدہ کے علاقے بیت الفقیہ پر بمباری کی جس میں تین یمنی عام شہری شہید اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔

یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں نے بھی سعودی جارحیت کے جواب میں  سعودی عرب کے جیزان اور عسیر نامی صوبوں میں سعودی فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

یمنی فوج نے سعودی عرب کے صوبے جیزان میں پانچ دیگر قصبوں اور دیہاتوں کا کنٹرول بھی سنبھال لیا۔

ٹیگس