Dec ۰۱, ۲۰۱۶ ۱۶:۵۸ Asia/Tehran
  • سعودی عرب کی جارحیت میں متعدد یمنی شہریوں کی شہادت

یمن پر سعودی عرب کی تازہ جارحیت میں متعدد یمنی شہری شہید اور زخمی ہو گئے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق یمن کے مرکزی صوبے مآرب پر سعودی لڑاکا طیاروں کی جارحیت میں کم سے کم چار یمنی شہری شہید اور چار دیگر زخمی ہو گئے۔ سعودی لڑاکا طیاروں نے صرواح کے علاقے وادی حباب میں ایک رہائشی مکان کو اپنے حملے کا نشانہ بنایا جس میں یمنی شہریوں کو خاصا مالی نقصان پہنچا۔

سعودی عرب کی جانب سے یہ حملہ ایسی حالت میں کیا گیا کہ یمن کے مختلف صوبوں پر اس کی جارحیت عالمی سطح پر پائی جانے والی خاموشی کے نتیجے میں شدّت کے ساتھ جاری ہے۔ ادھر تعز کے مشرقی علاقوں پر بھی سعودی عرب کے حملے میں دو عام شہری شہید اور دو زخمی ہو ئے ہیں۔

ٹیگس