Dec ۰۲, ۲۰۱۶ ۱۳:۵۰ Asia/Tehran
  • لیبیا میں خونریز جھڑپیں، سات ہلاک

لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں مسلح افراد کے درمیان جھڑپ میں سات افراد ہلاک ہوگئے-

فرانس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کی رات کو لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں دو مسلح گروہوں کے درمیان جھڑپ میں دونوں گروہوں کے سات افراد ہلاک ہوگئے-

اس رپورٹ کےمطابق ان جھڑپوں کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے لیکن طرابلس کے باشندوں نے اس شہر کے مختلف علاقوں میں متعدد ٹینکوں اور فوجی گاڑیوں کوگشت کرتے ہوئے دیکھا ہے-

اس رپورٹ کے مطابق شہر طرابلس ، مختلف سیاسی دھڑوں سے متعلق ملیشیا کے افراد کے کنٹرول میں ہے- 

سیاسی مبصرین کا خیال ہے کہ دسمبر دو ہزار پندرہ میں لیبیا کے فریقوں کے درمیان سیاسی سمجھوتہ "صخیرات" جو انجام پایا تھا اور جس کی بنیاد پر طرابلس میں قومی اتحاد حکومت تشکیل پائی تھی ، یہ سمجھوتہ ، دو ہزار گیارہ میں قذافی کی حکومت گرنے کے بعد سے  لیبیا کو بدامنی سے باہر نہیں نکال سکا ہے-

ٹیگس