Dec ۱۱, ۲۰۱۶ ۱۱:۱۳ Asia/Tehran
  • صومالیہ میں سرگرم دہشت گرد گروہ الشباب نے سن دو ہزار بارہ سے القاعدہ کے ساتھ خود کو منسلک کر لیا ہے۔
    صومالیہ میں سرگرم دہشت گرد گروہ الشباب نے سن دو ہزار بارہ سے القاعدہ کے ساتھ خود کو منسلک کر لیا ہے۔

صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں آج ہونے والے ایک کار بم دھماکے میں کم سے کم 3 افراد مارے گئے۔

خبر رساں ادارے روئیٹرز کے مطابق صومالیہ کے پولیس حکام نے بتایا ہے کہ اتوار کو اس ملک کے دارالحکومت موغادیشو کی سب سے بڑی بندرگاہ میں ہونے والے ایک کار بم دھماکے میں کم سے کم 3 افراد ہلاک اور7 دیگر زخمی ہوگئے۔

گزشتہ دن بھی موغادیشو میں سیکیورٹی چیک پوائنٹ کے قریب ہونے والے کار بم دھماکے میں 2 پولیس اہلکار ہلاک اور 2 دیگر زخمی ہوگئے۔

الشباب گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

واضح رہے کہ صومالیہ میں سرگرم دہشت گرد گروہ الشباب نے سن دو ہزار بارہ سے القاعدہ کے ساتھ خود کو منسلک کر لیا ہے۔ ماضی میں اس گروہ کا صومالیہ کے مرکزی اور جنوبی علاقوں پر قبضہ تھا لیکن دو ہزار پندرہ میں صومالیہ کے بڑے شہر اس کے قبضے سے آزاد ہو گئے اور اب صرف چند دیہی علاقے ہی اس کے کنٹرول میں ہیں اورافریقی یونین کے تقریبا بائیس ہزار فوجی دو ہزار سات سے الشباب گروہ کا مقابلہ کرنے کے لیے صومالیہ میں تعینات ہیں۔

ٹیگس