شام: حلب ایئرپورٹ جلد کھولے جانے گا اعلان
Dec ۱۱, ۲۰۱۶ ۱۷:۲۰ Asia/Tehran
شام کے شہر حلب کا بین الاقوامی ایئرپورٹ اندرون اور بیرون ملک پروازوں کے لیے جلد کھول دیا جائے کا۔
حلب کے ایئر پورٹ مینیجر باسم منصور نے بتایا ہے کہ ایئر پورٹ کی سرگرمیاں شروع کرنے کے لیے فنی آلات اور دیگر سازو سامان کی مرمت کا کام مکمل ہوگیا ہے اور ہم فلائٹ آپریشن شروع کرنے کے لیے مکمل تیار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایئر پورٹ کے نواحی علاقوں پر شامی فوج کے مکمل تسلط کے بعد، ہماری فضائی حدود ، ہر قسم کی پروازوں کے لئے محفوظ ہوگئی ہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق حلب کا بین الاقوامی ہوائی اڈہ دوبارہ کھل جانے کے بعد شہر کے لیے فضائی سفر کا سلسلہ بحال ہوجائے گا جس سے علاقے کے لوگوں کو سیکورٹی اور لازمی سہولتوں کی فراہمی میں بھی مدد ملے گی۔