Dec ۱۱, ۲۰۱۶ ۱۹:۴۴ Asia/Tehran
  • مصری صدر کی جانب سے قاہرہ کے کلیسا میں بم دھماکے کی مذمت، تین روزہ عام سوگ کا اعلان

مصر کے صدر نے قاہرہ میں آرتھوڈوکس کے کلیسا میں دہشت گردانہ بم دھماکے کے بعد ملک میں تین روز کے عام سوگ کا اعلان کیا ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے ایک بیان جاری کر کے قاہرہ میں قبطی آرتھوڈوکس کلیسا سینٹ مارک میں دہشت گردانہ بم دھماکے کی شدید مذمت کی ہے اور اسی مناسبت سے ملک میں تین روز کے عام سوگ کا اعلان کیا ہے۔اس بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردی نے قبطیوں اور مسلمانوں سمیت پورے ملک کو نشانہ بنا رکھا ہے لیکن یہ دہشت گردانہ اقدامات دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لیے حکومت کے عزم کو مزید پختہ کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ قاہرہ کے سینٹ مارک کلیسا میں ایک بم دھماکہ ہوا جس میں دسیوں افراد ہلاک اور زخمی ہو گئے۔ ابھی تک کسی گروہ نے بھی اس دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔قاہرہ میں گزشتہ چند روز کے دوران ہونے والا یہ دوسرا دہشت گردانہ حملہ ہے۔ جمعہ کے روز بھی قاہرہ کے نزدیک الجیزہ شہر میں ایک بم دھماکے میں چھے پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے تھے۔

ٹیگس