افغانستان کے صوبے ننگرہار پر امریکی فضائی حملے جاری
Dec ۲۰, ۲۰۱۶ ۱۵:۲۷ Asia/Tehran
امریکہ کے بغیر ہواباز کے ڈروں طیاروں نے ایک بار پھر مشرقی افغانستان کے ننگرہار صوبے کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔
ہماری پشتو سروس کی رپورٹ کے مطابق صوبہ ننگرہار کی پولیس کے ترجمان حضرت حسین مشرقی وال نے اعلان کیا ہے کہ صوبے ننگرہار کے "ده بالای " شہر پر امریکی ڈرون حملوں میں 8 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئےہیں۔ امریکی حکام کا یہ کہنا ہے کہ ان حملوں میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کا تعلق داعش دہشتگرد گروہ سے ہے۔ تاہم افغانستان کے مختلف علاقوں پر امریکی ڈرون طیاروں کے حملوں میں اکثر و بیشتر عام شہری مارے جاتے ہیں۔
گذشتہ مہینوں کے دوران مشرقی افغانستان کا صوبہ ننگرہار، دہشت گردانہ کاروائیوں کا مرکز رہا ہے- یہ صوبہ افغانستان کا نا امن علاقہ ہے کہ جس میں داعش اور طالبان کے حملوں میں اب تک سیکڑوں فوجی اور عام شہری مارے جا چکے ہیں-