Dec ۲۳, ۲۰۱۶ ۰۹:۵۰ Asia/Tehran
  • فلسطین کی آزادی کے لئے مشترکہ جدوجہد پرتاکید

فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے رہنماوں نے کہا ہے کہ فلسطین کی آزادی کے لئے مشترکہ جدوجہد پر توجہ مرکوزکرنے کی ضرورت ہے ۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق میڈیا کو جاری کردہ ایک بیان میں فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی مرکزی سرپرست کمیٹی کے اراکین بشمول سابق رکن قومی اسمبلی و رہنما جماعت اسلامی مظفر احمد ہاشمی، جعفریہ الائنس پاکستان کے سربراہ سینیٹر علامہ عباس کمیلی، جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی، متحدہ قومی موومنٹ کے رکن سندھ اسمبلی محفوظ یار خان ایڈوکیٹ، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما مولانا باقر زیدی، پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما پیرزادہ ازہر علی شاہ ہمدانی، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسرار عباسی، آل پاکستان سنی تحریک کے سربراہ مطلوب اعوان قادری، سابق مشیر برائے حکومت پاکستان ڈاکٹر عالیہ امام، ایمنسٹی انٹرنیشنل کے طارق شاداب اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل ابو مریم نے کہا کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں اسرائیل کے ناپاک عزائم ناکام ہو رہے ہیں اور ضرورت اس امر کی ہے کہ مسلم دنیا متحد ہو جائے اور فلسطین کی آزادی کے لئے مشترکہ جدوجہد پر توجہ مرکوز کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل پوری انسانیت کا دشمن ہے اور دنیا بھر سے اسلامی مقدسات کا خاتمہ چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج فلسطین جل رہا ہے اور قبلہ اول بیت المقدس صیہونی شکنجہ میں ہے۔

 

 

ٹیگس