Dec ۲۵, ۲۰۱۶ ۱۴:۱۷ Asia/Tehran
  • سلامتی کونسل کی اسرائیل مخالف قرارداد پر محمود عباس کا ردعمل

فلسطینی انتظامیہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل میں صیہونی کالونیوں کی تعمیر کا سلسلہ بند کئے جانے کی قرارداد کی منظوری ، مشرق وسطی کے تنازعے کا سیاسی راہ حل ہے-

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے جمعے کی رات مقبوضہ فلسطین میں صیہونی کالونیوں کی تعمیر جاری رکھنے کی مذمت میں ایک قرار داد منظور کی ہے جس کے مطابق صیہونی حکومت مشرقی قدس سمیت مقبوضہ فلسطین میں فوری طور پر کالونیوں کی تعمیر کا سلسلہ پوری طرح روک دینے کی پابند ہے -

فلسطینی انتظامیہ کے سربراہ محمود عباس نے سنیچر کو اسرائیل مخالف اس قرار داد کے حق میں سلامتی کونسل کے چودہ اراکین کے ووٹوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دینا نے اپنے بات کہہ دی کہ مشرقی بیت المقدس سمیت مقبوضہ فلسطین میں کالونیوں کی تعمیر غیر قانونی ہے -

محمود عباس نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ فلسطینی امن و صلح چاہتے ہیں صیہونی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینیوں کے ساتھ مذاکرات کی میز پر آئے تاکہ تمام مسائل پر بات چیت ہو اور مسائل کو نیک نیتی سے حل کیا جائے-

فلسطین کی تحریک فتح کی مرکزی کونسل کے رکن حازم ابوشنب نے مقبوضہ فلسطین میں صیہونی کالونیوں کی تعمیر کے بارے میں سلامتی کونسل کی قرارداد کی اہمیت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ قرارداد صہیونیوں اور فلسطینیوں کے درمیان مستقبل میں ہر قسم کے سیاسی راہ کی بنیاد بن سکتی ہے-

ٹیگس