افغانستان میں داعش کے 14 دہشت گرد ہلاک
Dec ۲۶, ۲۰۱۶ ۱۴:۱۹ Asia/Tehran
افغانستان کے صوبے ننگرہار میں سیکورٹی فورسز کی ایک کارروائی میں داعش دہشت گرد گروہ کے چودہ افراد ہلاک ہو گئے۔
رپورٹ کے مطابق افغانستان کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ افغان سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں ہلاک ہونے والے چودہ دہشت گردوں میں سے سات کا تعلق پاکستان سے ہے۔ افغان وزارت دفاع کے اعلان کے مطابق فضائیہ کی مدد سے یہ کارروائی، صوبے ننگرہار میں ہسکہ مینا کے علاقے میں انجام پائی۔ افغانستان کے صوبے ننگرہار میں ہسکہ مینا اور آچین کے علاقوں میں داعش تکفیری دہشت گرد گروہ، سرگرم عمل ہے اور اس صوبے میں طالبان اور داعش تکفیری دہشت گرد گروہ کے حملوں میں اب تک سیکڑوں کی تعداد میں فوجی و غیر فوجی مارے جا چکے ہیں جبکہ بڑی تعداد میں دیگر فوجی و غیر فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں۔