موصل عنقریب آزاد ہوجائے گا، عراقی کمانڈر کا وعدہ
عراق کے انسداد دہشت گردی کے ادارے کے آپریشنل کمانڈر نے کہا ہے کہ عراقی افواج آئندہ 2 ماہ کے دوران، موصل شہر کو داعش دہشتگردوں کے قبضے آزاد کرائیں گی۔
ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق عراق کے انسداد دہشت گردی کے ادارے کے آپریشنل کمانڈر "فاضل برواری" نے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ آئندہ 2 ماہ کے دوران عراقی افواج کے موصل پر مکمل قبضے کے بعد، عام شہری کہ جو داعش کے دہشت گردانہ حملوں کے خوف سے اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوگئے تھے، وطن واپس آسکتے ہیں۔
عراق کی ہلال احمر کمیٹی کے ایک رکن "ایاد رافد" نے پیر کے دن کہا ہے کہ ابتر موسمی اور انسانی صورتحال کے باوجود، 3 ہزار 250 عام شہریوں کو موصل سے الخازر، حسنشام و الجدعه کیمپوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔
عراقی حکام کا کہنا ہے کہ موصل آپریشن کے آغاز سے 1 لاکھ 30 ہزار عام شہریوں کو شہر سے باہر منتقل کیا گیا ہے۔
اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کی ترجمان ریوینا شمداسین Revina Shamdasain نے کہا ہے کہ داعش تقریبا آٹھ ہزارعراقیوں کو اغوا کیا ہے اور ان کو موصل کی جنگ میں انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرنا چاہتا ہے-