Jan ۰۷, ۲۰۱۷ ۱۱:۱۶ Asia/Tehran
  • یمن پر سعودی عرب کی جارحیت جاری

سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں کے مغربی صنعا، حمیہ داخلیہ شہر اور بنی یوسف علاقے پر حملوں میں 9 یمنی شہری جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے ہیں۔

العالم ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے حیدان شہر کے "مران" علاقے اور صوبے صعدہ پر بھی وحشیانہ بمباری کی ہے۔

اسی طرح یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے ملطہ اور الشبکہ عسیر علاقوں میں واقع سعودی فوجیوں کے ٹھکانوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے نہم شہر کے عیدہ علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے سعودی عرب کے 6 پٹھووں کو ہلاک کردیا ہے اور یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے فوجی آپریشن جاری رکھتے ہوئے الشامسی اور صوبے تعز کے الکلابه علاقے پر بھی توپخانے سے حملے کیے ہیں۔

واضح رہے یمن کے بے گناہ شہری 26 مارچ 2015 سے سعودی اتحاد کے حملوں اور ان کی جانب سے یمن کے محاصرے کی بنا پر شہید ہو رہے ہیں۔ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور بحرین نے چھبیس مارچ سے سابق اور مفرور صدر عبدربہ منصورہادی کو دوبارہ اقتدار میں واپس لانے کے لئے دیگر عرب ملکوں کے ساتھ اتحاد کرکے یمن پر تباہ کن حملے شروع کئے تھے جو اب بھی جاری ہیں اور ان حملوں میں اس غریب عرب ملک کی بنیادی تنصیبات کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔

 

 

ٹیگس