عراق کے دارالحکومت بغداد میں دہشتگردانہ دھماکوں کا سلسلہ جاری
Jan ۰۸, ۲۰۱۷ ۱۲:۲۴ Asia/Tehran
بغداد کے سیکیورٹی کمانڈر ''سعد معن'' نے اعلان کیا ہے کہ مشرقی بغداد میں ہونے والے ایک کار بم دھماکے میں کم سے کم 6 افراد ہلاک اور 10 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق بغداد آپریشن کمانڈ کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل سعد معن نے اتوار کو اعلان کیا ہے کہ مشرقی بغداد میں واقع "الجمیله" تجارتی علاقے میں ہونے والے خودکش کار بم دھماکے میں متعدد پولیس اہلکار بھی مارے گئے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ گزشتہ ہفتے مشرقی بغداد میں واقع صدر کالونی اور اس کے مضافات میں متعدد کار بم دھماکے ہوئے ہیں جس کے نتیجے میں متعدد عام شہری جان بحق ہوگئے ہیں۔
واضح رہے کہ داعش عام شہریوں کو اپنے وحشیانہ حملوں کا نشانہ بناکر موصل آپریشن میں اپنی مسلسل شکستوں کا ازالہ کرنے کے درپے ہے۔