Jan ۲۴, ۲۰۱۷ ۱۴:۵۹ Asia/Tehran
  • بحرینی عوام کی انقلابی تحریک

بحرین میں ڈکٹیٹر آل خلیفہ حکومت کے خلاف مظاہروں اور حکومت کے ہاتھوں بے گناہ شہریوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے -

 بحرینی عوام نے معامیر کے علاقے میں سڑکوں پرنکل کر آل خلیفہ کی ڈکٹیٹر حکومت کی جانب سے حکومت مخالف اورجمہوریت کےحامی سیاستدانوں کی سرکوبی کے خلاف مظاہرہ کیا -

  مظاہرین نے رہائشی مکانوں پرآل خلیفہ کے فوجیوں کے حملوں کی بھی شدید مذمت کی - آل خلیفہ کے سیکورٹی اہلکاروں نے مظاہرین پر آنسو گیس کے گولے اور پلاسٹیک کی گولیاں فائر کیں -  الدراز کے عوام نے بھی تین بے گناہ بحرینی نوجوانوں کو گولی مارکر سزائے موت دیئے جانے کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری رکھا - 

آل خلیفہ کے فوجیوں نے شہرسترہ کے علاقے  النویدرات میں بھی مظاہرین پرحملہ کرکے دسیوں افراد کو زخمی کردیا- تین بے گناہ بحرینی نوجوانوں کوگولی مارکرسزائے موت دینے کے بعد سے اس ملک میں احتجاجی مظاہروں میں تیزی آگئی ہے -

دوسری جانب بحرین کی ڈکٹیٹرحکومت نے سارے علاقے میں لوگوں کے گھروں پر حملہ کر کے مزید پانچ شہریوں کو گرفتار کرلیا ہے- بحرین میں کہ جہاں امریکی بحریہ کا پانچواں بیڑا تعینات ہے ، فروری دوہزار گیارہ سے مسلسل حکومت مخالف مظاہرے ہو رہے ہیں -

بحرین میں جاری بدامنی کے سبب اب تک دسیوں افراد جاں بحق اور سیکڑوں زخمی اور گرفتار کئے جا چکے ہیں -

ٹیگس