موصل کا مشرقی علاقہ مکمل طور پر داعش کے قبضے سے آزاد
Jan ۲۴, ۲۰۱۷ ۱۵:۲۵ Asia/Tehran
عراقی افواج نے شمالی شہر موصل کا مشرقی علاقہ مکمل طور پر دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرالیا ہے
عراقی وزارت دفاع نے اپنے بیان میں اعلان کیا ہے کہ عراقی افواج نے متعدد کارروائیاں انجام دے کر موصل کے مشرقی علاقے کو مکمل طور پر دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرالیا ہے -
عراقی وزارت دفاع کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ان کارروائیوں میں بڑی تعداد میں دہشت گرد عناصر ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں - عراقی افواج ایک ایسے وقت داعش کے خلاف کامیاب کارروائیاں انجام دے رہی ہیں جب عراقی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ عراقی افواج نے موصل کے مزید کئی علاقوں کو داعش کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے - عراقی حکام کا کہنا ہے کہ عراقی افواج اس وقت آزاد شدہ علاقوں میں اپنے مورچے مستحکم کررہی ہیں -