Jan ۲۸, ۲۰۱۷ ۱۷:۳۱ Asia/Tehran
  • یمنی عوام کو شدید غذائی قلت اور قحط کے خطرے کا سامنا : اقوام متحدہ

یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے نمائندے نے کہا ہے کہ یمن میں غذائی اشیاء کی قلت ، اٹھارہ ملین سے زیادہ افراد کی شدید بھوک کا باعث ہوئی ہے

یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے نمائندے اسماعیل ولد شیخ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں کہا کہ سعودی عرب کے فضائی حملے اور جنگ کے باعث اٹھارہ ملین دولاکھ یمنیوں کو غذائی اشیاء کی فوری ضرورت ہے - سعودی عرب ، یمن پر مارچ دوہزارپندرہ سے حملے کررہا ہے -ان حملوں میں امریکہ اور برطانیہ ریاض کی مدد کررہے ہیں - بظاہران حملوں کا مقصد یمن کے مفرور و مستعفی صدر منصور ہادی کو اقتدار میں واپس لانا ہے- لیکن دراصل ان حملوں کا مقصد  اس ملک کے عوام کی انقلابی تحریک کو کچلنا اور یمن کو تباہ کرنا ہے-  ان حملوں میں اب تک گیارہ ہزار سے زیادہ عام شہری جاں بحق ہوچکے ہیں جن میں زیادہ تر بچے اور خواتین شامل  ہیں جبکہ لاکھوں افراد بے گھر اور دربدر ہوچکے ہیں -  یمن پر سعودی عرب کےحملوں کے باعث اس غریب ملک میں دواؤں اور خوراک کی شدید قلت کے ساتھ ہی مختلف قسم کی بیماریاں بھی پیدا ہوگئی ہیں -

ٹیگس