بحرین میں دھماکہ
بحرین کے دارالحکومت منامہ میں دھماکہ ہوا ہے۔
بحرین کی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ کل رات دارالحکومت منامہ کی البدیع شاہراہ پر ہونے والے دھماکے میں ھرچند کہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم کئی گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔
بحرین میں فروری دو ہزارگیاہ سے عوامی تحریک جاری ہے اور اس ملک کے عوام، شاہی حکومت کے خاتمے اور مکمل جمہوری حکومت کے قیام کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
دوسری جانب بحرین کے عوام کے حکومت مخالف دھرنے کو سات ماہ کا عرصہ مکمل ہو گیا ہے تاہم ان کے عزم میں ذرہ برابر بھی خلل واقع نہیں ہوا ہے۔
بحرین کے عوام پوری رات آیت اللہ عیسی قاسم کے گھر کے اطراف کی سڑکوں اور گلیوں میں بسر کرتے ہیں اور سیکورٹی اہلکاروں کو ان کے گھر کے قریب آنے کی اجازت نہیں دے رہے ہیں۔
دھرنے کے شرکا آیت اللہ عیسی قاسم کے خلاف حکومت کی جانب سے قائم کیے جانے والے جھوٹے اور سیاسی مقدمات ختم کرنے اور ان کی شہریت منسوخ کیے جانے کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔