Feb ۲۵, ۲۰۱۷ ۱۲:۴۳ Asia/Tehran
  • بنگلہ دیش میں ہزاروں افراد نے کیا مارچ

بنگلہ دیش کے دارالحکومت میں ہزاروں افراد نے مارچ کرتے ہوئے سپریم کورٹ کمپلیکس میں نصب انصاف کی دیوی کا مجسمہ ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔

بنگلہ دیش کی عدالتِ عالیہ کے باہر ہاتھوں میں میزان اور تلوار پکڑے ہوئے خاتون جج کا یہ مجسمہ گزشتہ برس دسمبر میں نصب کیا گیا تھا۔ ڈھاکا میں بیت المکرم میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد ہزاروں افراد نے احتجاج کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھاکہ یہ مجسمہ اسلام کے خلاف ہے، اگر اسے نہیں ہٹایا گیا تو ملک گیرمظاہرے کیے جائیں گے۔

 

ٹیگس