Mar ۱۶, ۲۰۱۷ ۱۸:۴۴ Asia/Tehran
  • لیبیائی دارالحکومت میں لڑائیوں میں شدت

لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں جھڑپیں شدت اختیار کرگئی ہیں۔

لیبیا میں باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ دارالحکومت طرابلس میں جھڑپیں شدت اختیار کرگئی ہیں اور جس کے دوران لیبیا کی خود ساختہ نیشنل سالویشن کی حکومت کے وزیراعظم خلیفہ الغویل زخمی ہوگئے ہیں۔

لیبیا کی خود ساختہ نیشنل سالویشن حکومت کے وزیراعظم کے الغویل کے قریبی ذریعے نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کو آئے زخم اتنے گہرے نہیں ہیں کہ ان کی جان کو کوئی خطرہ  لاحق ہو۔

لیبیا کی سابق حکومت کے سربراہ خلیفہ الغویل جو طرابلس میں موجود تھے اور خود کو نیشنل سالویشن حکومت کا سربراہ کہہ رہے تھے قومی وفاق کی حکومت کی اہم عمارتوں سے اعلان کیا ہے کہ اب نیشنل سالویشن کی حکومت نے ملک کا اقتدار سنبھال لیاہے۔

خلیفہ الغویل کی خود ساختہ حکومت نے طرابلس میں قائم قومی اتحاد کی حکومت کو کبھی بھی تسلیم نہیں کیا۔

طرابلس میں جھڑپیں پیر اور منگل کی رات تجارتی علاقوں حی الاندلس اور گارگاش میں شروع ہوئیں جو اب جمعرات تک شدت اختیار کرگئیں۔

ٹیگس