لیبیا کے دارالحکومت میں جھڑپیں، معاہدہ ٹوٹ گیا
لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں، قومی حکومت کی فوج اور مسلح گروہوں کے درمیان شدید جھڑپی جاری ہیں۔
عسکری ذرائع کا کہنا ہے یہ جھڑپیں اس وقت شروع ہوئیں جب مسلح افراد کے ایک گروہ نے طرابلس کی الھضبہ جیل پر حملہ کردیا جہاں سابق ڈکٹیٹر معمر قذافی کی حکومت کے بعض اعلی عہدیدار بند ہیں۔
جیل کے اطراف میں قومی حکومت کی فوج اور مسلح گروہوں کے درمیان شدید جھڑپوں کی خبریں موصول ہوئی ہیں- یہ جھڑپیں ایسے وقت میں شروع ہوئی ہیں جب قومی حکومت اور مسلح افراد نے جھڑپوں کے خاتمے کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔
دوسری جانب لیبیا کی وزارت دفاع کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ چار روز کی جھڑپوں کے بعد مسلح افراد نے قومی حکومت کی نگرانی میں ہونے والے امن معاہدے پر دستخط کر دیئے ہیں۔ اس معاہدے کی رو سے تمام مسلح گروہ تیس دن کے اندر اندر لیبیا میں اپنے زیرحراست تمام قیدیوں کو رہا کردیں گے اور ملک سے باہر نکل جائیں گے۔