یمنی فوج کی کامیابیاں
Mar ۲۳, ۲۰۱۷ ۱۱:۰۴ Asia/Tehran
یمن کی فوج نے سعودی فوج اور اس کے آلہ کاروں کے کئی ٹھکانوں پر حملے کئے۔
المیادین ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق یمن کے فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ یمن کی فوج اورعوامی رضاکار فورسز نے سعودی فوج کے سرحدی ٹھکانوں، الربوعہ شھر میں، الحاجز فوجی چھاونی، آل حماد اور رقابہ الضبعہ ہیڈ کوارٹر پر توپوں کے گولے داغے جبکہ یمن کی فوج اورعوامی رضاکار فورسز نے الشبکہ اور ظھران میں سعودی فوج کے ٹھکانوں پر زلزال-دو میزائل داغے۔ ان حملوں میں سعودی عرب اور منصور ہادی سے وابستہ کئی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے۔
دوسری جانب الخلیفین کے علاقے میں جارح آلہ کاروں کی ایک گاڑی میں ہونے والے دھماکے میں گاڑی میں سوار تمام افراد ہلاک ہو گئے۔