Mar ۲۵, ۲۰۱۷ ۱۰:۳۳ Asia/Tehran
  • کشتی ڈوبنے سے 12 شامی پناہ گزین جاں بحق

بحیرہ روم میں کشتی ڈوبنے کے افسوسناک حادثے میں 5 بچوں سمیت 12 شامی پناہ گزین جاں بحق ہوگئے ہیں۔

کشتی ڈوبنے کا یہ واقعہ ترکی کی ساحلی حدود میں بحیرہ روم میں پیش آیا، ربڑ کی کشتی پر 22 سے زائد شامی پناہ گزین سوار تھے جو جزیرہ قبرص جانے کی کوشش کررہے تھے، جن میں سے سات کو بچا لیا گیا جبکہ چار افراد ابھی تک لاپتہ ہیں جن کی تلاش کا کام جاری ہے۔

امدادی کارکنوں کا کہنا ہے کہ اب تک پانچ بچوں سمیت 12 افراد کی لاشیں برآمد کرلی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق ترکی نے شامی عوام کو دربدر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ترکی نے اپنی سرحدیں دہشت گردوں کے لئے کھول کر شامی عوام کو دربدر کردیا۔

 

ٹیگس