Mar ۲۶, ۲۰۱۷ ۰۹:۱۱ Asia/Tehran
  • عراق: داعش کے 37 دہشت گرد ہلاک

عراق کے شہر تلعفر میں فضائیہ کی بمباری کے نتیجے میں داعش کے سینتیس دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ رضاکار فورس نے شہر کا محاصرہ کرلیا ہے۔

المیادین ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عراقی فضائیہ نے تلعفر میں تکفیری دہشت گردوں کے ایک گروپ پر فضائی حملہ کیا جس میں 37 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ ادھر عراق کی رضاکار فورسز نے تلعفر کا محاصرہ کرلیا ہے جبکہ شہر میں عراقی حکومت کے حکم سے فوج بھی داخل ہوگی۔ تلعفر میں داعشیوں کا محاصرہ مکمل ہوگیا ہے۔

ٹیگس