Apr ۰۹, ۲۰۱۷ ۱۳:۲۹ Asia/Tehran
  • عراق: ابو بکربغدادی کا معاون ہلاک

عراق کے صوبہ دیالی میں فوج اوررضاکار فورسز کی ایک کارروائی کے دوران تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کے سربراہ ابو بکر بغدادی کے معاون کو ہلاک کر دیا گیا۔

العالم  کی رپورٹ کے مطابق دیالی کی سلامتی کونسل کے سربراہ صادق الحسینی نے کہا کہ عراق کی رضاکار فورس نے داعش کے اہم کمانڈراورابو بکر بغدادی کے اعلی معاون ابو یعقوب العراقی کو حمرین کےعلاقہ میں ہلاک کردیا ہے۔ صادق الحسینی نے کہا کہ ابو یعقوب العراقی کی ہلاکت داعش کے لئے بہت بڑا دھچکا ہے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل بھی داعش کے سربراہ ابوبکرالبغدادی کا نائب ایاد الجمیلی المعروف ابو یحیی بھی شام کی سرحد سے متصل علاقے القیم میں فضائی حملے میں اپنے دہشتگرد ساتھیوں سمیت ہلاک ہو گیا تھا۔ فضائی حملے میں مارا جانے والا کمانڈر ایاد الجمیلی داعش کی اندرونی سیکیورٹی یونٹ کا سربراہ تھا جبکہ وہ 2003 تک عراقی آرمی میں انٹیلی جنس آفیسر کی خدمات بھی انجام دے چکا ہے۔

یاد رہے کہ عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے اب تک  عراق میں سیکڑوں مربع کلومیٹر اور موصل کے درجنوں علاقوں کو دہشت گردوں سے آزاد کرالئے ہیں۔ عراقی وزیراعظم نے پیر 17 اکتوبر2016 کو موصل شہر کی دہشت گرد گروہ داعش سے آزادی کے لئے وسیع پیمانے پر کارروائیوں کے آغاز کی خبردی تھی۔

ٹیگس