حلب میں فوعہ و کفریا حملوں کے خلاف عوامی مظاہرے
Apr ۱۶, ۲۰۱۷ ۲۰:۰۰ Asia/Tehran
شمالی شام کے شہر حلب کے شہریوں نے شہر کے بعض علاقوں میں مظاہرے کر کے الراشدین میں تکفیری دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کی۔
ان مظاہروں کے شرکاء نے دہشت گردی کے خلاف جنگ اور آزادی کے دعویداروں نیز انسانی حقوق کے اداروں اور عالمی برادری کی خاموشی کی مذمت کی-
حلب کے ایک شہری نے کہا کہ شام کے عوام باہمی اتحاد و یکجہتی سے دہشت گردوں کے مقابلے میں کامیاب ہو جائیں گے اور انھیں فوج پر پورا بھروسہ ہے تاہم دہشت گردوں کو جان لینا چاہئے کہ وہ چاہے جتنی بھی سازش کرلیں، کامیابی بہرحال ملت شام کی ہو گی-
سنیچر کی شام حلب کے الراشدین علاقے میں الفوعہ اور کفریا کے عوام کی بسوں کے راستے میں ہونے والے دھماکے میں کم سے کم ایک سو چھبّیس افراد ہلاک اور دو سو چوبیس زخمی ہو گئے تھے جن میں زیادہ تر بچے اور عورتیں تھیں-