حزب اللہ اور فلسطین کی جانب سے شامی عوام کے قتل عام کی مذمت
حزب اللہ لبنان اور فلسطینی علماء نے فوعہ اورکفریا کے 68 معصوم بچوں سمیت 126 افراد کے بہیمانہ، بے رحمانہ اور وحشیانہ قتل کی شدید مذمت کی ہے۔
العہد کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان کی مرکزی کونسل کے رکن نبیل قاووق نے کہا ہے کہ خلیج فارس کے فتنہ پروراورتکفیری دہشت گردوں کے حامیعرب شیوخ فوعہ اور کفریا کے 68 معصوم بچوں سمیت 126 افراد کے بہیمانہ، بے رحمانہ اور وحشیانہ قتل کے ذمہ دار ہیں۔ انھوں نے کہا کہ سعودی عرب اور خلیج فارس کے ممالک کے تکفیری مفتی اور شیوخ شام کے علاقہ فوعہ اور کفریا کے معصوم بچوں اور عورتوں کے قتل عام کے ذمہ دار ہیں۔
ادھر فلسطینی علماء کونسل نے بھی تکفیری دہشت گردوں کی جانب سے فوعہ اور کفریا کے نہتے شہریوں، بچوں اورعورتوں کے بہیمانہ قتل عام کی مذمت کرتے ہوئے تکفیری دہشت گردوں کی اس وحشیانہ کارروائی کو غیر انسانی، اور غیر اخلاقی قرار دیا ہے۔ اسپتال کےذرائع کے مطابق فوعہ اور کفریا کے المناک حادثے میں 126 افراد شہید ہوئے ہیں جن میں 68 معصوم بچے بھی شامل ہیں جبکہ اس وحشیانہ حملے میں 500 افراد زخمی ہوئے ہیں جنھیں طبی مراکز میں امداد پہنچائی جاری ہے۔