Apr ۲۶, ۲۰۱۷ ۱۰:۱۳ Asia/Tehran
  • عراقی فورسز کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری

عراقی فوج اورعوامی رضاکار فورسز نے جنوبی موصل میں دہشت گرد گروہ داعش کے خلاف کارروائی کرکے مزید 12 علاقوں کو آزاد کرالیا ہے۔

عراقی فوج اورعوامی رضاکار فورسز نے کل منگل کو جنوبی موصل کے مضافات میں دہشت گردوں کے خلاف محمد رسول اللہ (ص) نامی آپریشن کرتے ہوئے المسلطن، البوعلوان، دبسه، الخنیفس، تل هلاله، تل رجیم، الاثوری، الحویدر، صلال، علیبه، علیبة الشرقیه، اورعلیبة الغربیة نامی علاقوں کو داعش کے قبضے سے آزاد کرالیا ہے۔

واضح رہے کہ عراقی فوج موصل سمیت عراق کے مختلف علاقوں میں درندہ صفت تکفیری گروہ داعش کے خلاف آپریشن کررہی ہے جس میں فوج اورعوامی رضا کار فورسز کو دہشت گردوں کے خلاف بڑی کامیابیاں ملی ہیں اور کئی علاقوں اور شہروں کو داعش کے قبضے سے آزاد کرالیا گيا ہے۔

 

ٹیگس