عراق: موصل میں داعش دہشت گرد گروہ کی جارحیت
داعش دہشت گرد گروہ نےعراقی شہر موصل کے مغرب میں ایک بازار پر میزائل سے کیا ہے جس میں چار افراد جاں بحق ہوگئے -
سومریہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق شمالی عراق کے صوبے نینوا کے سیکورٹی حکام نے اعلان کیا ہے کہ داعش دہشت گرد گروہ کے میزائل حملے میں تیرہ عراقی زخمی بھی ہوئے ہیں۔ادھر دارالحکومت بغداد کے علاقے طارمیہ میں ہونے والے بم دھماکے میں ایک عام شہری جاں بحق اور چار دیگر زخمی ہوگئے۔عراق کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کی شکست اور خاص طور سے موصل کو آزاد کرائے جانے کی کارروائی میں عراقی فوج اور عوامی رضاکاروں کو حاصل ہونے والی مسلسل کامیابیوں کے بعد داعش دہشت گرد گروہ نے مختلف علاقوں میں عام شہریوں کو نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے۔واضح رہے کہ موصل کو آزاد کرائے جانے کی کارروائی گذشتہ سال اکتوبر میں عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی کے حکم سے شروع ہوئی ہے۔