May ۱۱, ۲۰۱۷ ۱۷:۵۹ Asia/Tehran
  • عراق میں داعش کے ہاتھوں ایک اور وحشیانہ قتل عام

داعش دہشت گرد گروہ نے موصل کے مغرب میں وحشیانہ جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے زیرقبضہ علاقے سے فرار کرنے والے سترہ عراقی گھرانوں کے متعدد اراکین کا قتل عام کر دیا۔

عراقی ذرائع کے مطابق داعش دہشت گردوں نے موصل کے مغرب میں الزنجلی کے علاقے البرکہ کے بازار میں ان عراقی گھرانوں کے افراد پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔
داعش دہشت گردوں نے الہرمات میں ایک گاڑی کو بھی تباہ کر دیا جس میں ایک شخص جاں بحق اور پانچ دیگر زخمی ہو گئے۔
واضح رہے کہ عراقی فوج کے مقابلے میں مسلسل شکست کھانے کے بعد داعش دہشت گرد، عراق کے مختلف علاقوں خاص طور سے صوبے نینوا میں عام شہریوں کا قتل عام کر رہے ہیں۔
امریکہ اور اس کے مغربی و عرب اتحادیوں منجملہ سعودی عرب نیز ترکی کے حمایت یافتہ داعش دہشت گردوں نے دو ہزار پندرہ میں حملہ کر کے عراقی کے کئی علاقوں پر غاصبانہ قبضہ کر لیا تھا جہاں انھوں نے وحشیانہ ترین جرائم کا بھی ارتکاب کیا۔
البتہ عراقی فوج اور عوامی رضاکار اب تک عراق کے بیشتر علاقوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کر چکے ہیں۔

ٹیگس