مصرکی جانب سے شام کے امن عمل کا خیرمقدم
May ۱۴, ۲۰۱۷ ۱۰:۵۵ Asia/Tehran
مصرنے شام کے امن عمل پر ایران، روس اور ترکی کے تعاون کا خیرمقدم کیا ہے۔
مصر کے وزیر خارجہ سامح شکری نے گزشتہ روز اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاوروف کے ساتھ ٹیلی فونی گفتگو میں کہا کہ ان کا ملک شام کے امن عمل پر آستانہ مذاکرات کے حوالے سے اسلامی جمہوریہ ایران، روس اور ترکی کےسہ فریقی تعاون کی حمایت کرتا ہے۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے شام کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لیا اور آستانہ میں شام کے امن مذاکرات کو جاری رکھنے اور شام کے بحران کو مذاکرات اور سیاسی طریقے سے حل کرنے پر بھی تاکید کی۔