May ۱۵, ۲۰۱۷ ۱۴:۳۴ Asia/Tehran
  • یوم نکبہ: صیہونی حکومت اور اس کے حامیوں کے جرائم کی مذمت

انتفاضہ فلسطین کی حمایت سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس کے سیکریٹریٹ نے یوم نکبہ کی مناسبت سے اپنے بیان میں دنیا بھر کے مسلمانوں سے کہا ہے کہ وہ اپنی خاموشی کو توڑ کر فلسطین کی آزادی کی آواز اقوام عالم تک پہنچائیں۔

چودہ مئی صیہونی حکومت کے ہاتھوں سرزمین فلسطین پر غاصبانہ قبضے کی انہتر ویں برسی ہے جس کو یوم نکبہ کہا جاتا ہے-

انہتر سال قبل چودہ مئی کو صیہونیوں نے برطانیہ کی حمایت سے سرزمین فلسطین پر غاصبانہ قبضے کی سازش کو رچنے کے کئی عشرے بعد سرانجام اپنی اس سازش کو عملی جامہ پہنایا۔ 

تہران میں انتفاضہ فلسطین کی حمایت سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس کے سیکریٹریٹ نے اپنے بیان میں اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ایران فلسطینیوں کے ہر قسم کے ناقابل انکار حقوق کے خلاف صیہونیوں کے جرائم و مظالم کی مذمت کرتا ہے، اعلان کیا ہے کہ گذشتہ ستّر برسوں کے دوران عالمی برادری اور انسانی حقوق کے نام نہاد حامیوں کی خاموشی کے باوجود فلسطینی مردوں، خواتین اور بچوں کی آواز تاریخ میں گونجتی رہی-

بیان میں کہا گیا ہے کہ عالمی برادری کی خاموشی نے صیہونی حکومت کو اس قدر گستاخ بنا دیا ہے کہ حتی اس نے فلسطینی پناہ گزینوں کی وطن واپسی کے بارے میں اقوام متحدہ کی قرارداد ایک سو چورانوے پر عمل کرنے کے لئے تل ابیب انتظامیہ کی حامی حکومتوں کی جانب سے پڑنے والے دباؤ کو بھی مسترد کر دیا ہے اور یہ غاصب حکومت اپنے حامی ملکوں کی بھی بات ماننے کو تیار نہیں ہے-

  بیان میں کہا گیا ہے کہ صیہونی حکومت کو یہ حق حاصل نہیں ہے کہ وہ فلسطینی پناہ گزینوں کو اپنی سرزمین میں واپس لوٹنے سے روکے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ دنیا کے سبھی مسلمانوں اور آزاد منش لوگوں کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ اس جرائم پیشہ حکومت اور اس کی حامی سامراجی طاقتوں پر دباؤ ڈالیں تاکہ فلسطینی پناہ گزینوں کی وطن واپسی کو یقینی بنایا جا سکے-

ٹیگس