May ۱۵, ۲۰۱۷ ۱۵:۲۸ Asia/Tehran
  • داعش کے کیمیاوی ہتھیار بنانے کی فیکٹری پر فوج کا کنٹرول

عراقی فوج نے موصل میں کیمیاوی ہتھیار بنانے کی داعش کی ایک فیکٹری کو اپنے کنٹرول میں لے لیا۔

 السومریہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق عراق کے پولیس سربراہ شاکر جودت نے ایک بیان جاری کر کے کہا ہے کہ عراق کی سریع الحرکت فورس نے موصل کے تموز سترہ زون میں داعش کے کیمیائی ہتھیار بنانے والی سب سے بڑی فیکٹری کو اپنے کنٹرول میں لیتے ہوئے دسیوں بموں اور بارودی سرنگوں کو ناکارہ بنا دیا-

شاکرجودت نے تاکید کے ساتھ کہا کہ سیکورٹی اہلکاروں نے الاقتصادیین اور تموز سترہ " کے پچاس فیصد علاقوں کو داعش کے قبضے سے آزاد کرا لیا اور فوجی آپریشن کے لئے عام شہریوں کو شہر موصل کے شمالی علاقوں میں منتقل کر دیا گیا-

عراقی پولیس کے سربراہ نے مزید کہا کہ فوج نے الہرمات علاقے کے فیز ایک، دو، تین اور چار کی عمارتوں، ایک گیس فیکٹری، حسونہ اور دجلہ دیہاتوں اور شمال مغربی موصل میں پندرہ مربع کلومیٹر کے علاقے کو داعش کے قبضے سے آزاد کرا لیا-

عراق کی عوامی رضاکار فورس نے بھی مغربی موصل میں القیروان علاقے کے جنوب میں شمالی خزنہ دیہات کو بھی آزاد کرا لیا-

عراقی حکام کا کہنا ہے کہ اب تک شہر موصل کے نوے فیصد علاقے داعش کے قبضے سے آزاد کرائے جا چکے ہیں-

عراقی وزارت دفاع نے ماہ رمضان سے پہلے موصل کو پوری طرح آزاد کرانے کا اعلان کیا ہے-

 

ٹیگس