May ۱۷, ۲۰۱۷ ۲۰:۰۵ Asia/Tehran
  • مغربی موصل میں عراقی افواج کی  پیشقدمی

عراق کی عوامی رضاکارفورس نے مغربی موصل کے علاقے القیروان میں داعش کی سپلائی لائن کاٹ دی ہے۔

القیروان کا اسٹریٹیجک علاقہ عراق کے شمالی صوبے نینوا کے شہروں موصل اور شام کی سرحد کے قریب واقع شہر تلعفر کو ایک دوسرے سے ملاتاہے۔
عراقی خبررساں ایجنسی واع نے بدھ کو خبردی ہے کہ عراق کی عوامی رضاکارفورس الحشدالشعبی نے عراقی فضائیہ کی مدد سے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے القیروان علاقے کے بیشتر دیہاتوں پر اپنا کنٹرول کرلیا ہے۔
مغربی موصل کے علاقے القیروان کی آزادی کی کارروائیوں کے آغاز سے اب تک تقریبا چھتیس گاؤں، دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد ہوچکے ہیں۔
دریں اثنا الحشد الشعبی کے کمانڈر ہادی العامری نے کہاہے کہ داعش کے دہشت گرد عناصر عوامی رضاکارفورس کی پیشقدمی کو روکنے کے لئے ممنوعہ ہتھیاروں کا استعمال کررہے ہیں۔

ٹیگس