عراق: موصل کا مغربی ساحلی علاقہ، دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد
May ۱۹, ۲۰۱۷ ۱۷:۴۴ Asia/Tehran
موصل کا مغربی ساحلی علاقہ حیّ الورشان دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد ہو گیا۔
نینوا آپریشن کمانڈر عبدالامیر رشید یاراللہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف برسرپیکار فوجیوں نے حی الورشان علاقے میں دشمن کو جانی و مالی نقصان پہنچاتے ہوئے اس علاقے کو داعش کے قبضے سے آزاد کرا لیا اور وہاں عراقی پرچم لہرا دیا-
کمانڈر یاراللہ نے مزید کہا کہ صوبہ نینوا کے باقی علاقوں کو واپس لینے کے لئے سیکورٹی اہلکاروں و عوامی رضاکار فورس اور دہشت گردوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہو رہی ہیں-
عراق کے وزیرداخلہ قاسم الاعرجی نے بھی المیادین ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ فوجی لحاظ سے موصل کا مغربی علاقہ آزاد ہو گیا ہے اور اس وقت عراقی فورس کے کنٹرول میں ہے اور اب صرف بعض علاقوں میں داعش دہشت گرد باقی بچے ہیں اور ہم ان کا پیچھا کر رہے ہیں-