عراق: خود کش بم دھماکے، 18 افراد جاں بحق
May ۲۱, ۲۰۱۷ ۱۰:۳۸ Asia/Tehran
عراق کے دارالحکومت بغداد میں ایک بار پھر دہشتگردوں کی جانب سے دہشتگردانہ کارروائی میں چالیس کے قریب افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دارالحکومت بغداد میں خودکش حملہ آوروں نے ایک پولیس چوکی کو دو کار بم دھماکوں کا نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں 18 افراد شہید جبکہ 20 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں کچھ زخمیوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ دھماکوں کی ذمہ داری فوری طور پر کسی دہشتگرد گروہ نے قبول نہیں کی۔