May ۲۶, ۲۰۱۷ ۲۰:۱۱ Asia/Tehran
  • لیبیا: طرابلس کے جنوب میں جھڑپیں

لیبیا کے دارالحکومت طرابلس کے جنوب میں مسلح گروہوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئی ہیں اور اس علاقے میں گولہ باری اور شدید دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق لیبیا کے باخبر ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ طرابلس کے جنوب میں ابو سلیم، ہذبہ اور صلاح الدین نامی علاقوں میں مسلح گروہوں کے درمیان یہ جھڑپیں جمعے کی صبح شروع ہوئیں جہاں ٹینک تعینات کر دیئے گئے۔

لیبیا کی عالمی حمایت یافتہ قومی حکومت کے طرفدار فوجیوں پر اس حملے کی ذمہ داری، حکومت مخالف گروہوں نے قبول کی ہے۔

لیبیا میں برطانیہ کے سفیر پیٹر میلیٹ نے طرابلس کے جنوب میں توپ کے گولوں اور دھماکوں کی آوازیں سنے جانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ماہ رمضان کے آغاز سے قبل عوام کی جان کو خطرے سے دوچار کرنے والے مسلح گروہوں کے اس اقدام کی مذمت کی ہے۔واضح رہے کہ طرابلس میں سنہ دو ہزار گیارہ سے بدامنی کا سلسلہ جاری ہے۔

ٹیگس