لبنان میں داعش کی دراندازی کی کوشش ناکام
Jun ۰۴, ۲۰۱۷ ۱۵:۴۵ Asia/Tehran
لبنان کے شمالی سرحدی علاقے عرسال میں تکفیری صیہونی گروہ داعش کے عناصر کی دراندازی کی کوشش کو ناکام بنادیا گیا ہے۔
المیادین ٹیلی ویژن چینل نے خبردی ہے کہ اہل الشام نامی بریگیڈ نے عرسال کے اطراف میں داعش کی درااندازی کو روکنے کے لئے ان پر حملہ کردیا جس کے دوران داعش کے متعدد عناصر ہلاک اور زخمی ہوگئے۔
دوسری جانب لبنانی فوج نے بھی داعش کے عناصر کے ایک گروہ پر جو وادی حمید میں شامی پناہ گزینوں کے کیمپ میں دراندازی کی کوشش کررہا تھا گولہ باری کی۔
لبنان کی سیکورٹی فورس نے پچھلے مہینوں کے دوران بہت سے دہشت گردوں کو گرفتار یا ہلاک کیا ہے۔