امریکہ عرب ممالک میں اختلافات ڈالنے میں کامیاب
Jun ۰۵, ۲۰۱۷ ۰۹:۵۳ Asia/Tehran
سعودی عرب سمیت چارعربی ممالک نے قطر کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کردیئے۔
العالم کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب، مصر، بحرین اور متحدہ عرب امارات نے قطر کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات منقطع کردیئے ہیں۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے سعودی عرب کے دورے، ریاض اورواشنگٹن کے مابین ہونے والے ہتھیاروں کے معاہدے اور ریاض اجلاس کے دوران ٹرمپ کی تقریر کے بعد سعودی عرب، قطر اوردوسرے عرب ممالک کے اختلافات کھل کر سامنے آ گئے۔
آل خلیفہ حکومت نے دوحہ سے اپنے سفارتکاروں کو واپس بلالیا اور قطری سفارتکاروں کو 48 گھنٹے میں ملک چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔ بحرین کے بعد سعودی عرب نے بھی قطر کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات منقطع کر لئے جبکہ کہ مصر اور متحدہ عرب امارات نے بھی سعودی عرب کی پیروی کرتے ہوئے قطر کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کردیئے.