سعودی وزیر خارجہ کے موقف پر حماس کا سخت ردعمل
فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے سعودی عرب کے وزیر خارجہ کے حالیہ بیان کو عالمی قوانین اور عرب اور اسلامی موقف کے منافی قرار دیا ہے۔
سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے منگل کے روز قطر کی جانب سے حماس کی حمایت کی بابب سخت خبردار کیا تھا۔
سعودی وزیر خارجہ نے کہا تھا کہ قطر کو حماس جیسے گروہوں کی حمایت فوری طور پر ترک کر دینا چاہیے۔
فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے عادل الجبیر کے اس بیان کو فلسطین اور مسلم اقوام کو کمزور کرنے کی کوشش قرار دیا ہے۔
فلسطین کے عوام اور پوری امہ، سرمین فلسطین اور مقدس مقامات کی آزادی تک تحریک مزاحمت جاری رکھنے کی حامی ہے۔
حماس نے سعودی وزیر خارجہ کے بیان کو اسرائیل کے مفاد میں بتایا اور واضح کیا ہے کہ صیہونی دشمن، سعودی عرب کے اس موقف سے ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے فلسطین کے عوام کے خلاف اور مسجد الاقصی پر جارحیت کا نیا محاذ کھول دے گا۔