Jun ۱۱, ۲۰۱۷ ۱۳:۳۵ Asia/Tehran
  • قطر کی جانب سے ایران کے کردار کی تعریف

قطر کے وزیر خارجہ نے عرب ممالک کے تنازعات اور مسائل کے حل کے لیے ایران کی مکمل آمادگی کے اظہار پرایران کا شکریہ ادا کیا ہے۔

قطر کے وزیر خارجہ حمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے گزشتہ روز دورہ ماسکو کے موقع پر اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاوروف کے ساتھ ایک ملاقات کے بعد روسی ٹی وی چینیل رشا ٹو ڈے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ مذاکرات کو مثبت نگاہ سے دیکھتا ہے اور ہم دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے کے لئے بھی پُرعزم ہیں.

اس موقع میں انہوں نے کہا کہ ایران ہمارا ہمسایہ ملک ہے اور خلیج فارس تعاون کونسل کے رکن ممالک، تہران کے ساتھ مذاکرات کرنے کو ترجیح دیتے ہیں اور ایران کے ساتھ تعاون کو برقرار رکھنے کی کوشش کر رہے ہیںحمد بن عبدالرحمن آل ثانی کا کہنا تھا کہ ایران نے بارہا اعلان کیا ہے کہ عرب ممالک کے تنازعات کے حل کا واحد راستہ مثبت مذاکرات اور بات چیت ہے۔ انہوں نے اس ملاقات کے اختتام میں کہا کہ قطر، مختلف مسائل اور امور کے حل کے لیے ماسکو کے ساتھ تعمیری مذاکرات کو جاری رکھنے کا خواہاں ہے.

ٹیگس