Jun ۱۲, ۲۰۱۷ ۲۰:۲۲ Asia/Tehran
  • لیبیا کے سابق حکمرانوں کی غیرمشروط رہائی پر انتباہ

لیبیا کے اراکین پارلیمنٹ نے سابق حکمرانوں کی غیرمشروط رہائی پر خبردار کیا ہے۔

عرب الیوم ویب سائٹ کے مطابق لیبیا کے اراکین پارلیمنٹ نے مشرقی شہر طبرق میں جیل حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ لیبیا کے سابق حکمرانوں کے خلاف عدالتی فیصلہ آنے سے قبل انھیں رہا کرنے سے گریز کریں۔

لیبیا کے پارلیمانی اراکین کی جانب سے یہ انتباہ لیبیا کے معدوم ڈکٹیٹر معمر قزافی کے چھوٹے بیٹے سیف الاسلام کی رہائی کے بعد، دیا گیا ہے۔

دوسری جانب انسانی حقوق کی نگراں تنظیم نے لیبیا کے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یہ بات واضح کریں کہ سیف الاسلام رہا ہونے کے بعد اس وقت کہاں ہیں۔

انسانی حقوق کی نگراں تنظیم کی شمالی افریقہ اور مشرق وسطی کے امور کی سربراہ سارا لیا میٹسن نے اعلان کیا ہے کہ لیبیا کی پارلیمنٹ کے دو ہزار پندرہ کے عام معافی کے منظور کئے جانے والے قانون کی بنیاد پر سیف الاسلام کی رہائی سے اس حقیقت پر کوئی اثر نہیں پڑے گا کہ انھوں نے سنہ دو ہزر گیارہ میں انسانیت کے خلاف وحشیانہ جرائم کا ارتکاب کیا ہے اور ان کے خلاف عالی عدالت انصاف میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

لیبیا کی قومی فوج سے وابستہ ابوبکر الصادق بریگیڈ نے اعلان کیا ہے کہ لیبیا میں عام معافی کے اعلان کے مطابق معر قزافی کے بیٹے سیف الاسلام کو جمعے کے روز رہا کر دیا گیا۔

ٹیگس