Jun ۱۴, ۲۰۱۷ ۱۷:۴۸ Asia/Tehran
  • مصر میں بڑی تعداد میں صحافیوں کی گرفتاری

مصر کےسیکورٹی اہلکاروں نے قاہرہ میں تیران و صنافیر معاہدے کے خلاف مظاہرہ کرنے والے صحافیوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

الجزیرہ نیٹ کی رپورٹ کے مطابق مصری صحافی قاہرہ میں پریس کلب کے سامنے تیران و صنافیر معاہدوں کی مخالفت میں مظاہرہ کر رہے تھے۔
مصری سیکورٹی اہلکاروں نے اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے تھے اور مظاہروں میں بڑے پیمانے پر عوام کی شرکت کو روکنے کے لئے پریس کلب کی جانب جانے والی تمام سڑکوں کو بند کر دیا تھا۔
مصر کی پارلیمانی کمیٹی نے منگل کو سعودی عرب اور مصر کے درمیان بحری سرحدوں کی تقسیم کے معاہدے کی توثیق کرتے ہوئے اس معاہدے پر پارلیمنٹ کے عام اجلاس میں بحث کی سفارش کی ہے۔اس معاہدے کے تحت مصر کے تیران و صنافیر جزیرے سعودی عرب کے حوالے کر دیے جائیں گے۔

ٹیگس