امریکہ مردہ باد اسرائیل مردہ باد
عالمی یوم القدس، مظلوم فلسطینی عوام بالخصوص نہتے بچے اورخواتین پر قابض صہیونوں کے انسانیت سوز جرائم اور مظالم کی نفی کرنے کا دن ہے
عالمی یوم القدس دنیا کے مسلمانوں کی جانب سے مظلوم فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کے اظہارکا دن ہے۔
عالمی یوم القدس وہ دن ہے جس میں مسلمان، ناجائز صہیونی ریاست کے انسانیت سوز جرائم کی مذمت کرتے ہیں.
دنیا بھر میں جمعۃ الوداع یعنی رمضان المبارک کے آخری جمعہ کوبانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رح) کے فرمان پر عمل پیرا ہو کر دنیا بھرمیں عوام اس دن کو عالمی یوم القدس کے طور پر مناتےہیں اور پوری دنیا میں جلسے، جلوس، ریلیاں، سیمینارز کے ذریعے مظلوم فلسطینیوں کی آواز کو اقوام عالم تک پہنچانے کی کوشش کی جاتی ہے۔ یہ سلسلہ ہر سال پہلے سے زیادہ قوت اور جوش و جذبے کے ساتھ جاری رہتا ہے اور دنیا بھر کی فضا مردہ باد اسرائیل اور مردہ باد امریکہ کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھتی ہیں، ہر سو اسرائیلی پرچموں کو نذر آتش کرکے اس کے وجود کے خاتمے کا عزم دہرایا جاتا ہے، اس دن مظلوموں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا جاتا ہے اور انہیں اس بات کا احساس دلایا جاتا ہے کہ وہ تنہا نہیں ہیں۔
اسی کےساتھ ساتھ پوری دنیا میں مختلف اقوام و ملل کیطرف سے ہونے والے مظاہروں، ریلیوں اور احتجاجی جلوسوں سے استعمار کی یہ سازش بھی ناکامی سے دوچار ہوتی ہے، جس کا مقصد اس مسئلہ کو عرب مسئلہ یا علاقائی مسئلہ بنا کر اسے محدود کرنا ہے۔
عالمی یوم القدس کے موقع پر ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم اسرائیل کے ناپاک منصوبوں کا جواب شعور و بیداری، آپسی اخوت و بھائی چارگی سے دیں۔
یوم القدس کے موقع پر ہم متحد ہوکرعہد کریں کہ فلسطین کو ہرگزفراموش نہیں کریں گے۔ تمام مسلمانوں کو ذہن نشین کر لینا چاہیے کہ ہمارے اتحاد اسلامی، آپسی اخوت، بھائی چارے اور ملی وحدت و یگانگت سے ہی فلسطینیوں پر اسرائیلی صہیونی بربریت ختم ہوجائے گی اورانشاءاللہ وہ دن جلد اور ضرور آئے گا جب دنیا کے نقشے سے اس شیطانی جرثومے اورغدود کا خاتمہ ہو جائیگا اور آزادی فلسطین کی ایک نئی صبح طلوع ہوگی۔
دنیا کے تقریبا سبھی ممالک میں آج عالمی یوم القدس منایا جا رہا ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں اب سے تھوڑی دیر بعد عالمی یوم القدس کے جلوس نکلیں گے جبکہ دارالحکومت تہران میں مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے دس بجے مرکزی القدس ریلی برآمد ہوگی۔ جبکہ دنیا کے دیگر ملکوں میں بھی یہ سلسلہ جاری ہے جبکہ پاکستان، ہندوستان اوران ممالک کے زیرانتظام کشمیر میں نماز جمعہ کے بعد ریلیاں نکالی جائیں گی۔