Jun ۲۹, ۲۰۱۷ ۱۷:۵۱ Asia/Tehran

عراق کے سرکاری ٹیلیویژن نے موصل میں داعش دہشت گرد گروہ کے زوال اور مکمل شکست سے دوچار ہو جانے کا اعلان کر دیا ہے۔

العالم نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق موصل میں النوری جامع مسجد پر عراقی فوج کا مکمل کنٹرول ہو جانے کے بعد عراق کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ موصل میں داعش کے لئے اب کوئی جگہ نہیں بچی ہے۔موصل آپریشنل کمانڈر یاراللہ نے کہا ہے کہ عراق کی انسداد دہشت گردی فورس کے جوانوں نے موصل کی النوری جامع مسجد اور الحدبا اور سرج خانہ نامی علاقوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے اور اس کی پیش قدمی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔داعش کے سرغنہ ابوبکر البغدادی نے جون دو ہزار چودہ میں النوری مسجد میں ہی اپنی خلافت کا اعلان کیا تھا جس کی بنا پر یہ مسجد، داعش دہشت گردوں کے لئے خاص اہمیت کی حامل ہو گئی تھی۔خبروں میں بھی بتایا گیا ہے کہ عراقی سیکورٹی اہلکاروں نے، عام شہریوں کے تحفظ کی خاطر، سست رفتار پیش قدمی کے باوجود موصل کے جنوبی علاقوں میں داعش دہشت گرد عناصر کا محاصرہ کر لیا ہے۔دریں اثنا عراقی ذرائع ‏ نے موصل کے مغربی علاقے میں دسیوں داعش دہشت گردوں کی ہلاکت کی خبر دی ہے۔

ٹیگس