Jul ۰۱, ۲۰۱۷ ۱۲:۱۰ Asia/Tehran
  • قطر: چارعرب ممالک کی مصنوعات کا بائیکاٹ

سعودی عرب،بحرین،متحدہ عرب امارات اور مصر کی جانب سے قطر کے بائیکاٹ کے بعد قطر نے بھی جوابی کارروائی کرتے ہوئے چارعرب ممالک کی مصنوعات کا بائیکاٹ کردیا ہے۔

العالم کی رپورٹ کے مطابق قطر کی حکومت اور عوام نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی کئی کمپنیوں کی غذائی مصنوعات خاص طور سے المراعی کمپنی کی ڈیری پروڈکٹس کا بائیکاٹ کیا ہے۔ بہت سے تاجروں نے خلیج فارس کے بحران کے ابتدائی ایام میں المراعی کمپنی کی مصنوعات کا ذخیرہ کیا اوربعد میں خاص ڈسکاونٹ دینے کا اعلان کیا لیکن اس کے باوجود قطر کے عوام اس کمپنی کی اشیاء خریدنے سے گریز کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں نے قطر پر انتہا پسند گروہوں کی حمایت کرنے کے بے بنیاد الزامات لگا کر قطر کا بائیکاٹ کیا تاہم قطر نے ان الزامات کو مسترد کر دیا۔

قطر کے حکام نے ان ممالک کے اقدام کو قطر کے محاصرے سے تعبیر کرتے ہوئے ان ممالک کے مطالبوں کے سامنے جھکنے سے انکار کردیا ہے۔

 

ٹیگس